سورة الزلزلة - آیت 3
وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور انسان [٣] کہے گا کہ اسے کیا ہو رہا ہے؟
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَا: ہر انسان ہی اچانک پیش آنے والے واقعات سے دہشت زدہ ہو کر یہ الفاظ کہے گا۔ خصوصاً کافر جو قیامت کا منکر تھا، اس کے لیے تو یہ بات حد سے بڑھ کر تعجب انگیز ہوگی۔