سورة التين - آیت 3

وَهَٰذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور اس پُر امن شہر [٤] (مکہ) کی

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِيْنِ: شہر مکہ جو ابراہیم اور اسماعیل علیھما السلام نے آباد کیا اور جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے۔ اسے بلد امین اس لیے فرمایا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام نے اس کے لیے دعا کی تھی : ﴿ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا ﴾ [ البقرۃ : ۱۲۶ ] ’’اے میرے رب! اس (جگہ) کو ایک امن والا شہر بنا دے۔‘‘