سورة الشمس - آیت 13
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
تو اللہ کے رسول نے انہیں کہا : اللہ کی اونٹنی [١٢] اور اس کے پانی پینے کی باری (کے معاملہ میں بچو)
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَ سُقْيٰهَا: ’’ نَاقَةَ اللّٰهِ ‘‘ (اللہ کی اونٹنی) فعل محذوف ’’اِتَّقُوْا‘‘ کی وجہ سے منصوب ہے۔ یہ نسبت اس اونٹنی کے شرف اور خصوصیت کی وجہ سے ہے، (جیسے ’’بیت اللہ‘‘ میں ہے) ورنہ سب اونٹنیاں اللہ ہی کی ہیں۔