سورة الشمس - آیت 12

إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جبکہ ان کا سب سے [١١] بڑا بدبخت بپھر اٹھا

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰىهَا: جن لوگوں کے مویشی زیادہ تھے ان پر یہ پابندی بہت شاق گزری اور انھوں نے اس اونٹنی کو کاٹ ڈالنے پر اتفاق کر لیا، مگر اس کام کا بیڑا ان کے سب سے بڑے بدبخت نے اٹھایا۔ تاریخ اور شعر عرب میں اس کا نام قدار بن سالف بیان کیا گیا ہے۔