سورة البلد - آیت 7

أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

کیا وہ یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے نہیں [٦] دیکھا ؟

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اَيَحْسَبُ اَنْ لَّمْ يَرَهٗ اَحَدٌ : کیا وہ خیال کرتا ہے کہ جب وہ فخر و ریا کے لیے مال لٹا رہا تھا تو کسی نے اسے نہیں دیکھا؟ یقیناً ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔