سورة الفجر - آیت 4

وَاللَّيْلِ إِذَا يَسْرِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور رات کی جب وہ گزر [٤] جائے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ الَّيْلِ اِذَا يَسْرِ : ’’ يَسْرِ ‘‘ اصل میں ’’يَسْرِيْ‘‘ ہے، آیات کے فواصل کی مطابقت کے لیے یاء حذف کر کے راء پر کسرہ باقی رکھا گیا ہے۔ ’’سَرٰي يَسْرِيْ سُرًي‘‘ (ض) رات کا چلنا۔ سورۂ مدثر میں فرمایا : ﴿ وَ الَّيْلِ اِذْ اَدْبَرَ﴾ [ المدثر : ۳۳ ] ’’اور قسم ہے رات کی، جب وہ جانے لگے۔‘‘ یعنی رخصت ہوتی ہوئی رات قیامت قائم ہونے کی بہت بڑی دلیل ہے۔