سورة الفجر - آیت 1

َالْفَجْرِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

فجر کی قسم [١]

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ الْفَجْرِ: ’’ الْفَجْرِ ‘‘ سے مراد صبح ہے۔ سورۂ تکویر میں بھی یہ قسم مذکور ہے : ﴿ وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَ ﴾ [ التکویر : ۱۸ ] ’’اور قسم ہے صبح کی جب وہ سانس لیتی ہے۔‘‘ ضروری نہیں کہ اس سے کسی خاص دن کی صبح ہی مراد لی جائے، ہر صبح ہی قیامت کی دلیل ہے، جس کے ساتھ سوئی ہوئی مخلوق بیدار ہو جاتی ہے اور موت کے بعد اٹھنے کا منظر سامنے آ جاتا ہے۔