سورة الأعلى - آیت 6
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ہم آپ کو پڑھا دیں گے پھر آپ بھولیں گے نہیں
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰى: اس کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ قیامہ کی آیات (۱۶ تا 19) کی تفسیر۔ یہ پیشین گوئی ابتدائے اسلام میں مکہ کے اندر ہوئی، پھر سب لوگوں نے دیکھا کہ واقعی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف ایک دفعہ جبریل علیہ السلام سے سن کر کسی کتابت یا تکرار کے بغیر اتنا بڑا قرآن حفظ ہوگیا۔ یہ قرآن کا بھی معجزہ ہے کہ اس کی پیشین گوئی پوری ہوئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی جنھیں قرآن یاد ہوا اور پھر بھولا نہیں۔