سورة البروج - آیت 21
بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بلکہ یہ قرآن بلند پایہ ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِيْدٌ ....: اور اگر ان کا جھٹلانا اس خیال سے ہے کہ یہ کلامِ الٰہی نہیں یا اس میں شیطان کا کچھ دخل ہے تو ان کی یہ بات بھی غلط ہے، بلکہ یہ بڑی شان والا قرآن ہے، اس لوح میں سے اتارا گیا ہے جس کی فرشتوں کے ذریعے سے حفاظت کی جاتی ہے، کسی شیطان کا اس میں دخل نہیں ہو سکتا۔ اس کے کلام الٰہی ہونے میں کوئی شبہ نہیں، اگر انھیں شبہ ہے تو وہ بھی اس جیسی کوئی سورت بنا کر لے آئیں، جب یہ نہیں کرسکتے تو اس کے کلامِ الٰہی ہونے میں کیا شبہ رہ گیا؟ (ماخوذ از احسن التفاسیر)