سورة البروج - آیت 19

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بلکہ کافر تو جھٹلانے میں لگے [١٣] ہوئے ہیں

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ....: حق تو یہ تھا کہ پہلے سرکشوں کا انجام دیکھ کر یہ لوگ ایمان لے آتے، مگر یہ الٹا خواہ مخواہ جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں، حالانکہ انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ انھیں چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہے، وہ جب چاہے پکڑلے۔