سورة الانشقاق - آیت 22

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بلکہ کافر لوگ تو (الٹا) [١٧] جھٹلا دیتے ہیں

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا....:یعنی یہ بات نہیں کہ قرآن کے دلائل میں کوئی کمی ہے یا اس کی آواز ان کے دلوں کی گہرائی تک نہیں پہنچی، بلکہ انھوں نے طے کر رکھا ہے کہ ہم نے ماننا ہی نہیں۔ چنانچہ یہ کفر و عناد ہی تکذیب کا باعث ہے۔