سورة الانشقاق - آیت 20
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر انہیں کیا ہوگیا ہے کہ وہ ایمان نہیں [١٥] لاتے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ: یعنی جب ایک حالت پر قرار نہیں تو یہ لوگ دوبارہ زندہ ہونے پر ایمان کیوں نہیں لاتے؟ انھیں یہ ضد کیوں ہے کہ ہمیں مر کر اسی حال میں رہنا ہے؟