سورة الانشقاق - آیت 4

وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جو کچھ اس میں [٣] ہے باہر پھینک دے گی اور خالی ہوجائے گی

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اَلْقَتْ مَا فِيْهَا وَ تَخَلَّتْ: یعنی تمام فوت شدہ لوگوں کو حشر کے لیے باہر پھینک دے گی اور وہ خزانے اور بنی آدم کے اعمال کی شہادتیں جو اس کے بطن میں ہیں سب نکال باہر پھینکے گی۔ ’’ تَخَلَّتْ ‘‘ ’’خَلَا يَخْلُوْ‘‘ (ن) (خالی ہونا) سے باب تفعّل ہے جس میں مبالغہ ہوتا ہے، یعنی بالکل خالی ہو جائے گی۔