سورة الإنفطار - آیت 7

الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جس نے تجھے پیدا کیا، پھر درست کیا پھر متوازن بنایا

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

الَّذِيْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ ....: وہ تجھے بے ڈھب بنا سکتا تھا، بندر، خنزیر یا کوئی جانور بھی بنا سکتا تھا۔ اتنی اچھی ترکیب سے جب پہلے بنا دیا تو جزائے اعمال کے لیے دوبارہ کیوں نہیں بنا سکتا؟