سورة التكوير - آیت 10

وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جب اعمال نامے کھولے [١٠ ] جائیں گے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ : اعمال نامے جو بند تھے، پھیلا کر سامنے کر دیے جائیں گے، تاکہ ہر عمل کرنے والا اپنے عمل خود پڑھ لے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ لوگوں میں ان کے اعمال نامے دائیں یا بائیں ہاتھوں میں پھیلا دیے جائیں گے۔