سورة عبس - آیت 21
ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر اسے موت دی پھر اسے [١٤] قبر میں رکھا
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗ : پھر اسے موت دی جو آخرت کی مصلحت کے تحت ضروری تھی، پھر اسے قبر میں رکھوایا، اگر وہ یہ احسان نہ کرتا تو یہ جانوروں کی طرح زمین پر پڑا رہتا، متعفن ہو کر اللہ کی مخلوق کے لیے باعث آزار بنتا۔اس کی بے حرمتی ہوتی، بے پردہ ہوتا اور اسے درندے نوچتے۔ ’’قَبَرَهٗ‘‘ قبر میں رکھا اور ’’أَقْبَرَهٗ‘‘ قبر میں رکھوایا۔کوئی جل جائے، غرق ہو جائے یا اسے درندے کھا جائیں تو اس کے اجزا جہاں بھی ہیں وہ اس کے لیے قبر ہے۔ اگر کسی کو دفن نہ کیا جا سکے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے قبر نہیں ملی۔