سورة عبس - آیت 18

مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اللہ نے اسے کس چیز سے پیدا کیا ؟

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

مِنْ اَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهٗ....: یعنی اس شخص کو تکبر اور نا شکری کس طرح زیب دیتی ہے جسے اس کے بنانے والے نے منی کے ایک حقیر قطرے سے پیدا فرمایا؟ پیدا کرنے کے دوران اس کی ہر چیز کا اندازہ مقرر فرمایا کہ اتنی مدت نطفہ رہے گا، پھر علقہ، پھر مضغہ بے روح، پھر جاندار اور خوبصورت انسان بنے گا۔پھر اس کی ہر چیز اندازے کے ساتھ بنائی، کوئی چیز بے ڈھب نہیں۔پھر ماں کے شکم ہی میں وہ سب کچھ فرشتے کو لکھوا دیا جو اس نے زندگی بھر کرنا تھا۔’’ فَقَدَّرَهٗ ‘‘ میں تینوں چیزیں شامل ہیں۔