سورة النازعات - آیت 20
فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْكُبْرَىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
چنانچہ موسیٰ [١٥] نے اسے بہت بڑی نشانی دکھائی
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَاَرٰىهُ الْاٰيَةَ الْكُبْرٰى : بڑی نشانی سے مراد لاٹھی کا سانپ بن جانا ہے ۔ ’’ الْاٰيَةَ ‘‘ کو واحد کے بجائے جنس مان لیں تو عصائے موسیٰ اور یدبیضا دونوں مراد ہو سکتے ہیں، بلکہ موسیٰ علیہ السلام کو عطا کیے جانے والے ’’تسع آيات بينات‘‘ (۹ معجزے) بھی مراد ہو سکتے ہیں۔ دیکھیے سورۂ بنی اسرائیل (۱۰۱)۔