سورة النازعات - آیت 12

قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

کہتے ہیں : یہ واپسی تو [٩] بڑے گھاٹے کی بات ہوگی

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ : ان کا یہ کہنا بطور مذاق ہے، یعنی اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کہنے کے مطابق ہم دوبارہ پہلی حالت میں آئے تو ان کے مطابق تو ہمارے لیے یہ بہت خسارے کا اٹھنا ہوگا۔