سورة النازعات - آیت 10

يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

وہ (کفار مکہ) کہتے ہیں : کیا ہم پہلی حالت میں [٨] لوٹائے جائیں گے؟

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

يَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِي ....: ’’کیا جب ہم بوسیدہ ہڈیاں ہو جائیں گے تو دوبارہ پہلی حالت میں لوٹائے جائیں گے؟ ‘‘ یہ کہنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے منکرین قیامت کا تھا، آج کے مادہ پرست بھی یہی کہتے ہیں، ان کے خیال میں ہڈیاں بوسیدہ ہونے کے بعد انسان کا دوبارہ زندہ ہونا ناممکن ہے ۔