سورة النبأ - آیت 18

يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم فوج در فوج نکل [١٣] آؤ گے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًا : یہاں صور میں دوسری دفعہ پھونکے جانے کا ذکر ہے، جس سے تمام لوگ قبروں سے نکل کر گروہ در گروہ میدانِ محشر میں آجائیں گے ۔