سورة النبأ - آیت 12

وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنا دیئے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ بَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا ....: آدمی کے نیچے اور گردو پیش کے عجائب کے بعد اوپر کے عجائب کی طرف توجہ دلائی۔ فرمایا ہم نے تمھارے اوپر سات مضبوط آسمان بنائے جن میں نہ شگاف ہے نہ کوئی کمزوری، نہ گرتے ہیں نہ وہاں کسی شیطان کا دخل ہے۔ ’’شِدَادًا‘‘ ’’شَدِيْدَةٌ‘‘ کی جمع ہے، محکم، مضبوط۔