سورة الحاقة - آیت 50
وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور بلاشبہ یہ کافروں کے لئے باعث حسرت ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ ....: یعنی یہ جھٹلانا کفار کے لیے باعث حسرت ہو گا، یا یہ قرآن کفار کے لیے باعث حسرت و افسوس ہو گا کہ انھوں نے اسے کیوں جھٹلایا۔ دوسری جگہ فرمایا : ﴿ رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِيْنَ﴾ [الحجر: ۲ ] ’’بہت بار کافر آرزو کریں گے کہ کاش! وہ کسی طرح کے مسلم ہوتے۔‘‘