سورة البقرة - آیت 46

الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَاقُو رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو یہ یقین رکھتے ہیں کہ وہ اپنے پروردگار سے (عنقریب) ملنے [٦٥] والے ہیں اور اسی کی طرف واپس جانے والے ہیں

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

نماز کی پابندی ویسے تو ایک نہایت مشکل ذمہ داری ہے، مگر جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کا خوف اور آخرت کا یقین ہے ان پر یہ بھاری نہیں ہے۔ یہاں ظن سے مراد یقین ہے، جیسا کہ فرمایا : ﴿ وَ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ يُوْقِنُوْنَ ﴾ [ البقرۃ : ۴ ] ’’اور آخرت پر وہی یقین رکھتے ہیں ۔‘‘ [ أضواء البیان ]