سورة القلم - آیت 41
أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ فَلْيَأْتُوا بِشُرَكَائِهِمْ إِن كَانُوا صَادِقِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یا ان کے کچھ شریک ہیں؟ پھر اگر وہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لائیں
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ....: یا اگر یہ خود ضمانت نہیں دے سکتے تو کیا ان کے پاس ایسی ہستیاں ہیں جو اللہ کے شریک ہوں اور انھیں آخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے زبردستی چھڑوا کر جنت دلوانے کا ذمہ دے سکیں؟ اگر سچے ہیں تو وہ شریک سامنے لائیں۔