سورة الواقعة - آیت 71
أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بھلا دیکھو! جو آگ تم جلاتے [٣٣] ہو
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اَفَرَءَيْتُمُ النَّارَ الَّتِيْ تُوْرُوْنَ ....:’’أَوْرٰي يُوْرِيْ‘‘ (افعال) ’’النَّارَ‘‘ آگ سلگانا۔ یہ چوتھی دلیل ہے جو یہاں اللہ تعالیٰ کی توحید اور قیامت کے حق ہونے کے ثبوت کے لیے لائی گئی ہے۔ (دیکھیے یٰس : ۸۰) ’’ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِـُٔوْنَ‘‘ میں خبر پر الف لام سے حصر پیدا ہو رہا ہے، اس لیے ترجمہ کیا گیا ہے ’’یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں۔‘‘