سورة الواقعة - آیت 34
وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور اونچی نشست گاہوں پر بیٹھے ہوں گے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍ: اونچے بستروں سے مراد عالی شان بستر ہیں۔ ترمذی وغیرہ کی ایک روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ ان کی بلندی اتنی ہے جتنی آسمان و زمین کے درمیان ہے، جو پانچ سو سال کا فاصلہ ہے، مگر ایسی کوئی روایت صحیح نہیں اور نہ ہی بظاہر ایسی بلندی سے کچھ فائدہ ہے۔