سورة الواقعة - آیت 22

وَحُورٌ عِينٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں ہوں گی

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ حُوْرٌ عِيْنٌ: ’’ حُوْرٌ عِيْنٌ ‘‘ مرفوع ہے، اس کا عطف ’’ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ ‘‘ پر ہے، مطلب یہ ہے کہ شراب کے جام، پھل اور گوشت وغیرہ لے کر ’’ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ ‘‘ ان پر چکر لگا رہے ہوں گے اور’’ حور عین ‘‘بھی۔ بعض نے فرمایا کہ یہ مبتدا ہے اور خبر اس کی محذوف ہے : ’’أَيْ وَ لَهُمْ فِيْهَا حُوْرٌ عِيْنٌ‘‘ یعنی ان کے لیے اس میں حوریں ہوں گی۔ ترجمہ اسی کے مطابق کیا گیا ہے۔ مزید دیکھیے سورۂ دخان (۵۴)۔