سورة الرحمن - آیت 68
فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ان دونوں میں پھل [٤٢]، کھجوریں اور انار ہوں گے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فِيْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّ نَخْلٌ وَّ رُمَّانٌ: ”فَاكِهَةٌ“ اسم جنس ہے، اس میں ہر پھل آ جاتا ہے۔ کھجور اور انار بھی ’’ فَاكِهَةٌ ‘‘ میں شامل ہیں، مگر عرب میں ان کی کثرت اور ان کے پسندیدہ پھل ہونے کی وجہ سے ان کا الگ ذکر فرمایا ہے۔ مقربین کے لیے ’’ مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِ ‘‘ اور اصحاب الیمین کے لیے ’’ فَاكِهَةٌ وَّ نَخْلٌ وَّ رُمَّانٌ ‘‘ فرمایا۔ دونوں کا فرق واضح ہے۔