سورة الرحمن - آیت 66

فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ان دونوں میں دو چشمے ہوں گے (فوارہ کی طرح) ابلتے [٤١] ہوئے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فِيْهِمَا عَيْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ:’’ نَضَخَ يَنْضَخُ نَضْخًا‘‘ (ف) ’’اَلْمَاءُ‘‘ پانی کا جوش سے نکلنا۔ یعنی ان دونوں جنتوں میں دو جوش مارنے والے چشمے ہوں گے۔ ’’ عَيْنٰنِ تَجْرِيٰنِ ‘‘ اور ’’ عَيْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ ‘‘ کے تقابل کے لیے دیکھیے اسی سورت کی آیت (۵۰) کی تفسیر۔