سورة القمر - آیت 54

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَهَرٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بلاشبہ پرہیزگار لوگ باغوں اور نہروں میں ہوں گے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِيْ جَنّٰتٍ وَّ نَهَرٍ: کفار کے بعد متقی لوگوں کا انجام ذکر فرمایا کہ وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے۔ (دیکھیے طور : ۱۷) آیات کے آخری حروف کی موافقت کے لیے ’’ نَهَرٍ ‘‘ کا لفظ مفرد لایا گیا، مراد جنس ہے، جس میں ہر قسم کی نہریں شامل ہیں۔ جنت کی نہروں کے لیے دیکھیے سورۂ محمد کی آیت (۱۵) کی تفسیر۔