سورة القمر - آیت 47

إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بلاشبہ مجرم لوگ گمراہی اور دیوانگی [٣٣] میں پڑے ہیں

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّ الْمُجْرِمِيْنَ فِيْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ: مجرمین سے مراد مشرکین ہیں، جیسا کہ فرمایا : ﴿اِنَّ الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يَضْحَكُوْنَ﴾ [المطففین: ۲۹ ] ’’بے شک وہ لوگ جنھوں نے جرم کیے،ان لوگوں پر جو ایمان لائے، ہنسا کرتے تھے۔‘‘ اور فرمایا : ﴿هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِيْ يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَ﴾ [الرحمٰن : ۴۳ ] ’’یہی ہے وہ جہنم جسے مجرم لوگ جھٹلاتے تھے۔ ‘‘ یعنی مشرکین اپنی دانست میں بڑے دانا اور صحیح راستے پر چلنے والے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت بڑی گمراہی اور دیوانگی میں مبتلا ہیں۔