سورة آل عمران - آیت 193
رَّبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا ۚ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اے ہمارے پروردگار! ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا [١٩٣]، جو ایمان کی طرف دعوت دیتا اور کہتا تھا کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ، تو ہم ایمان لے آئے، پس ہمارے گناہ معاف کردے اور ہماری برائیاں دور فرما اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ موت دے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ رَبَّنَاۤ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا: ”مُنَادِيًا“ سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں یا قرآن یا پھر ہر وہ شخص مراد ہو سکتا ہے جو دعوتِ حق پیش کرے۔ 2۔ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا: اس میں اپنے ایمان لانے کے عمل کے وسیلے سے گناہوں کی مغفرت کی دعا ہے اور یہ مسنون ہے۔