سورة النجم - آیت 40
وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور یہ کہ اس کی کوشش، جلد [٢٩] ہی دیکھی جائے گی
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اَنَّ سَعْيَهٗ سَوْفَ يُرٰى: ’’ يُرٰى ‘‘ ’’ رَأَي يَرٰي رُؤْيَةً ‘‘ (ف) سے بھی فعل مجہول ہو سکتا ہے ( اس کی کوشش دیکھی جائے گی) اور ’’أَرٰي يُرِيْ إِرَائَةً ‘‘ (افعال) سے بھی(اس کی کوشش اس کو دکھائی جائے گی)۔ تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ بنی اسرائیل(14،13) اور سورۂ کہف (۴۹) ۔