سورة الطور - آیت 27
فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
سو (آج) اللہ نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ: ’’ السَّمُوْمِ ‘‘ ’’سَمٌّ‘‘ (زہر) سے مشتق ہے، زہریلی لو۔ اس کی جمع ’’سَمَائِمُ‘‘ آتی ہے۔ بعض کہتے ہیں یہ ’’ مَسَامُّ ‘‘ سے ہے جو جسم کے ہر مسام میں داخل ہو جائے۔ یعنی ہم تو شدید خائف تھے کہ اپنی کوتاہیوں اور نافرمانیوں کی وجہ سے جہنم میں نہ پھینک دیے جائیں، مگر اللہ تعالیٰ نے ہم پر احسان فرمایا اور ہماری خطائیں معاف فرما کر ہمیں جہنم کی زہریلی لو سے بچا لیا۔