سورة الطور - آیت 18

فَاكِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو کچھ انہیں انکا پروردگار عطا کرے گا اس سے لطف اندوز ہوں گے اور ان کا پروردگار انہیں دوزخ کے عذاب [١٤] سے بچا لے گا

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

1۔ ’’ فٰكِهِيْنَ‘‘ ’’ فَكِهَ يَفْكَهُ فَكَهًا وَ فُكَاهَةً ‘‘(ع) سے اسم فاعل ہے، خوش ہونا، لطف اٹھانا، لذت لینا، ظریف الطبع ہونا۔ بِمَا اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ: اس کی وضاحت کے لیے دیکھیے سورۂ ذاریات(۱۶) کی تفسیر۔ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ: اس کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ دخان (۵۶) کی تفسیر۔