سورة الذاريات - آیت 60

فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِن يَوْمِهِمُ الَّذِي يُوعَدُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کفر کرنے والوں کے لئے اس دن تباہی ہوگی [٥٢] جس دن سے انہیں ڈرایا جارہا ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَوَيْلٌ لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا ....: ’’ فَوَيْلٌ ‘‘ پر تنوین تہویل کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ ’’بڑی ہلاکت‘‘ کیا گیا ہے۔ ’’جس دن کا وہ وعدہ دیے جاتے ہیں‘‘ سے مراد قیامت کا دن ہے، جس کا سورت کے شروع میں ذکر ہے، فرمایا : ﴿ اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌ (5) وَّ اِنَّ الدِّيْنَ لَوَاقِعٌ ﴾ [ الذاریات : ۵، ۶ ] ’’کہ بلاشبہ جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے یقیناً سچا ہے۔ اور بلاشبہ جزا یقیناً واقع ہونے والی ہے ۔‘‘ سورۂ معارج میں قبروں سے نکلنے کے دن کے متعلق فرمایا : ﴿ ذٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِيْ كَانُوْا يُوْعَدُوْنَ ﴾ [ المعارج : ۴۴ ] ’’یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔‘‘