سورة الذاريات - آیت 54
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنتَ بِمَلُومٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پس (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) !) آپ ان کی پروا نہ کیجئے۔ آپ پر کوئی الزام نہیں۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا اَنْتَ بِمَلُوْمٍ: یعنی جب وہ سرکشی پر اڑے ہوئے ہیں اور حق واضح ہونے کے باوجود اسے قبول کرنے پر تیار نہیں تو آپ کی ذمہ داری یہ نہیں کہ انھی کے پیچھے پڑے رہیں، بلکہ آپ ان سے کنارہ کشی اختیار کریں۔ آپ کا کام حق کا پیغام پہنچا دینا ہے، وہ آپ نے پہنچا دیا، اب اگر وہ اسے قبول نہیں کرتے تو آپ پر کوئی ملامت نہیں۔ دیکھیے سورۂ شوریٰ (۴۸) کی تفسیر۔