سورة ق - آیت 32

هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِّ أَوَّابٍ حَفِيظٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔ یہ ہر رجوع [٣٧] کرنے والے اور نگہداشت [٣٨] کرنے والے کے لئے ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِكُلِّ اَوَّابٍ حَفِيْظٍ:’’اَوَّابٍ‘‘ ’’آبَ يَؤُوْبُ أَوْبًا‘‘ (ن) سے مبالغے کا صیغہ ہے، بہت رجوع کرنے والا، جو ہر معاملے میں اللہ کی طرف بہت رجوع کرے اور کوئی قدم اپنی خواہش کی بنا پر نہ اٹھائے، اسی طرح ہر لغزش کے بعد اللہ کی طرف رجوع کرکے توبہ و استغفار کرے۔ ’’حَفِيْظٍ‘‘ جو اللہ کے احکامات کی خوب حفاظت اور پابندی کرنے والا ہو۔ یعنی جنتیوں سے کہا جائے گا کہ یہ ہے وہ جنت جس کا تم سے ہر ایسے شخص کے لیے وعدہ کیا جاتا تھا جو اللہ کی طرف بہت رجوع کرنے والا، اس کے احکام کی خوب پابندی کرنے والا ہو۔