سورة ق - آیت 7
وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا [٨] اور اس میں مضبوط پہاڑ [٩] رکھ دیئے اور اس میں ہر طرح کی پربہار [١٠] چیزیں اگائیں
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا ....: ’’ بَهِيْجٍ ‘‘ ’’بَهْجَةٌ‘‘ سے صفت کا صیغہ ہے، خوبی والی۔ اس آیت کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ حجر (۱۹)، نحل (۱۵)، طٰہٰ (۵۳)، نمل (۶۰، ۶۱)، لقمان (۱۰)، زخرف (۱۰ تا ۱۴) اور مرسلات (۲۵ تا ۲۷)۔