سورة الدخان - آیت 21

وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اگر تم میری بات پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ [١٦] سے الگ ہوجاؤ

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِيْ فَاعْتَزِلُوْنِ: یعنی اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھے میرے حال پر چھوڑ دو، مجھے ایذا نہ پہنچاؤ اور بنی اسرائیل کو میرے ہمراہ جانے سے نہ روکو۔