سورة الزخرف - آیت 43
فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آپ بس (اس کتاب کو) مضبوطی سے تھامے رکھئے جو آپ کی طرف وحی کی گئی ہے۔ آپ یقینا سیدھی [٤٢] راہ پر ہیں
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِيْ اُوْحِيَ اِلَيْكَ....: یعنی آپ کو ان کافروں کی مخالفت سے دل برداشتہ نہیں ہونا چاہیے، آپ کے لیے یہ اطمینان کافی ہے کہ آپ راہِ حق پر ہیں، اس لیے نتائج سے بے فکر ہو کر دعوت کا کام جاری رکھیں اور خود اس پر پوری طرح کاربند رہیں۔