سورة غافر - آیت 84
فَلَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا قَالُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَحْدَهُ وَكَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهِ مُشْرِكِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ [١٠٤] لیا تو کہنے لگے : ''ہم اللہ اکیلے پر ایمان لائے اور جنہیں ہم اللہ کا شریک ٹھہراتے تھے ان سے انکار کرتے ہیں''
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَلَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا قَالُوْا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗ ....: ان دونوں آیات کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ نساء (۱۸)، انعام (۱۵۸) اور سورۂ یونس (۵۱، ۹۰، ۹۱)۔