سورة ص - آیت 52
وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ أَتْرَابٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
نیز ان کے پاس نگاہیں جھکائے رکھنے والی ہم عمر [٥٧] بیویاں بھی ہوں گی۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ....: یعنی جن کی نظریں اپنے خاوندوں سے آگے بڑھنے والی نہیں ہوں گی۔ ’’ اَتْرَابٌ ‘‘ ’’تِرْبٌ‘‘ کی جمع ہے جو ’’تُرَابٌ‘‘ (مٹی) سے مشتق ہے، ہم عمر جو بچپن میں مل کر مٹی کے ساتھ کھیلتے رہے ہوں۔ یعنی وہ بیویاں خاوندوں کی ہم عمر اور ہم مزاج ہوں گی۔