سورة الصافات - آیت 117
وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور انہیں نہایت واضح کتاب دی
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اٰتَيْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِيْنَ: ’’اَلْمُبِيْنُ‘‘ باب افعال سے اسم فاعل ہے، معنی ہے ’’واضح‘‘ اور ’’ الْمُسْتَبِيْنَ ‘‘ باب استفعال سے اسم فاعل ہے، اس میں حروف زیادہ ہونے کی وجہ سے معنی میں مبالغہ ہے، اس لیے ترجمہ ’’نہایت واضح‘‘ کیا گیا ہے، مراد تورات ہے۔