سورة الصافات - آیت 84
إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جبکہ وہ اپنے پروردگار کے ہاں صاف [٤٨] دل لے کر آئے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِيْمٍ : جب اس نے نوح علیہ السلام کی طرح شرک، شک، منافقت، حسد، بغض، سرکشی اور ہر روگ سے پاک دل لے کر نہایت اخلاص اور عاجزی کے ساتھ اپنے رب کی طرف رجوع کیا۔