سورة السجدة - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : (( كَانَ النَّبِيُّ صَلّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْجُمُعَةِ فِيْ صَلاَةِ الْفَجْرِ : ﴿ الٓمّٓ (1) تَنْزِيْلُ ﴾ [ السجدة] وَ: ﴿ هَلْ اَتٰى عَلَى الْاِنْسَانِ ﴾ [الدهر ] )) [ بخاري، الجمعۃ، باب ما یقرأ في صلاۃ الفجر یوم الجمعۃ : ۸۹۱ ] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورۂ سجدہ اور سورۂ دہر کی تلاوت کیا کرتے تھے۔‘‘