سورة الشعراء - آیت 181

أَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ناپ [١٠٦] پورا دیا کرو اور لوگوں کو گھاٹا نہ دیا کرو۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اَوْفُوا الْكَيْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا ....: ان کی ماپ تول میں کمی بیشی، زمین میں فساد اور رہزنی کا ذکر سورۂ اعراف (۸۵، ۸۶) میں گزر چکا ہے۔ شعیب علیہ السلام کے قصے کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ اعراف (۸۵ تا ۹۳)، ہود (۸۴ تا ۹۵) اور عنکبوت (۳۶، ۳۷) بعض لوگوں نے مدین کے اس بزرگ کو شعیب علیہ السلام قرار دیا ہے جس کے پاس موسیٰ علیہ السلام نے دس سال گزارے تھے، مگر یہ بات بالکل بے اصل ہے، ’’مدین‘‘ کے ہر بزرگ کا شعیب علیہ السلام ہونا ضروری نہیں۔