سورة الشعراء - آیت 62
قَالَ كَلَّا ۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
موسیٰ نے کہا :’’ایسا ہرگز نہ ہوگا۔ میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ جلد ہی میری رہنمائی [٤٣] کر دے گا‘‘
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قَالَ كَلَّا اِنَّ مَعِيَ رَبِّيْ سَيَهْدِيْنِ: فرمایا، ایسا ہر گز نہیں ہو گا، بلکہ میرا رب میرے ساتھ ہے، اس نے فرعون کی طرف روانہ کرتے ہوئے خود مجھ سے وعدہ کیا ہے : ﴿ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ ﴾ [ الشعراء : ۱۵ ] ’’بے شک ہم تمھارے ساتھ خوب سننے والے ہیں۔‘‘ اسی کے حکم سے میں یہاں آیا ہوں، یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اب وہ مجھے بے یارو مددگار چھوڑ دے، وہ مجھے ضرور ان سے نجات کا راستہ بتائے گا۔