سورة الفرقان - آیت 39
وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْأَمْثَالَ ۖ وَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيرًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ان میں ہر ایک کے لئے ہم نے (پہلے تباہ شدہ قوموں کی) مثالیں [٥١] بیان کرکے سمجھایا آخر ان سب کا نام و نشان تک مٹا دیا
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ وَ كُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْاَمْثَالَ: یعنی ہم نے ہر ایک کو مثالیں اور دلائل دے دے کر سمجھایا۔ یہ معنی بھی ہو سکتا ہے کہ ہم نے ہر ایک کو پہلی تباہ شدہ قوموں کی مثالیں بیان کرکے سمجھایا۔ 2۔ وَ كُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيْرًا : ’’ تَبَّرَ يُتَبِّرُ تَتْبِيْرًا ‘‘ کسی چیز کو ٹکڑے ٹکڑے اور ریزہ ریزہ کر دینا۔